رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی وسطی ریاست پلیٹو میں مسلم چرواہوں اور مسیحی کسانوں کے درمیان پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی پولیس کے سربراہ ابراہیم ادریس نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے خصوصی مداخلتی فورس بھیج دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ " یہ مداخلت متاثرہ علاقوں میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کی جارہی ہے، جبکہ خصوصی فورس میں دو سرویلنس ہیلی کاپٹرز، انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس سیلز شامل ہیں۔
پلیٹو ریاست میں نسلی بیروم کسان آبادیوں کے مشتعل نوجوانوں کی طرف سے مرکزی جوز سے ابوجا جانے والے روڈ سے گزرنے والے مسافروں پر حملوں کے بعد گزشتہ روز غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔
نائیجیریا کی حکومت نے پہلے اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کو دبانے کی کوشش کی، لیکن پیر کے روز سوشل میڈیا میں کئی مقامی بیروم گروپس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/