27 June 2018 - 20:22
News ID: 436412
فونت
ایک سعودی شہزادے کا بیان؛
آل سعود خاندان سے جدا ہونے والے ایک شہزادے نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے خودسرانہ اقدامات کی وجہ سے شاہی خاندان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اسی لئے محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت یقینی ہے اس کے لئے صرف وقت کا انتظار ہے۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی شہزادے خالد بن فرحان نے، جنھوں نے جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے اور جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات اور پالیسیوں اور خاصطور پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے ان کی کوششوں پرشدید تنقید کی ہے-

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محمد بن سلمان کی عجلت صرف اس لئے ہے کہ وہ امریکا کی غلامی کر کے ہر حال میں سعودی عرب کے تخت شاہی پر بیٹھنا چاہتے ہیں-

دوسری جانب ایک صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ چار عرب ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن نے فلسطین کے خلاف امریکی سازشی منصوبے سنیچری ڈیل کو قبول کر لیا ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬