28 June 2018 - 13:40
News ID: 436425
فونت
سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے فلسطین مسئلے سے متعلق امریکا کے متنازع امن منصوبے کی حمایت کردی۔
محمد بن سلمان و نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی امریکہ اور اسرائیل سے قربتوں کی خبریں ان دنوں عام ہیں لیکن اب اسرائیلی میڈیا نے اس راز کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے فلسطین مسئلے سے متعلق امریکا کے متنازع امن منصوبے کی حمایت کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے سعودی عرب، اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت نے صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے نئے، متنازع اور نام نہاد امریکی امن منصوبہ پر عمل درآمد کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اردن میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس پر سعودی شہزادے خالد بن فرحان نے، جنہوں نے جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے اور جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات اور پالیسیوں اور خاص طور پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے ان کی کوششوں پر شدید تنقید کی ۔

سعودی شہزادے خالد بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محمد بن سلمان کی عجلت صرف اس لئے ہے کہ وہ امریکا کی غلامی کر کے ہر حال میں سعودی عرب کے تخت شاہی پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬