ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل رات مشہد مقدس میں کہا کہ امریکی حکام یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید ایرانی قوم امریکی سازش کا شکار ہو جائے جو ان کی خام خیالی ہے اس لئے کہ ایرانی قوم ماضی کی طرح امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نےعلاقے میں ایران کےایک طاقتور ملک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور استقامتی بلاک نے علاقے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے