29 June 2018 - 12:41
News ID: 436432
فونت
مولانا عبدالغفور حیدری:
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل برسر اقتدار آکر کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرے گی۔
متحدہ مجلس عمل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسر اقتدار آکر ملک میں قائم سودی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کے معیشت کو بہتر بنانے اور معاشی طور پر اپنے پاؤں کھڑا کرنے کے لئے موثر جدوجہد کریں گے۔ ماضی میں حکمرانوں نے روٹی، کپڑا، مکان اور کچکول تھوڑنے جیسے خوشنما وعدے کئے ہیں، لیکن حقیقت میں کچکول تھوڑنے کی بجائے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ سی پیک جیسے بڑے منصوبے سے سب سے پہلے گوادر اور اس کے بعد بلوچستان و پاکستان کو فائدہ پہنچنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی بی 32 کوئٹہ میں پارٹی کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل برسر اقتدار آکر کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کریں گے۔ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائیگا۔ بجٹ بناتے وقت حکمران مالیاتی اداروں سے قرضے لے کر بجٹ بناتے ہیں، لیکن وہی بجٹ کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہو جاتی ہے۔ ملک کی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ ہر سال حکمران بجٹ بناتے وقت اپنے اثاثے بیچ دیتے ہیں، تاکہ بجٹ میں عوام کو بہتر ریلیف مل سکے، لیکن بجٹ بننے کے بعد گراؤنڈ پر اس کے اثرات نظر نہیں آتے۔ متحدہ مجلس عمل ہر حال میں ایسے اقدامات کا تدارک کرے گی اور ملک کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کرینگے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬