28 June 2018 - 13:34
News ID: 436424
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یقینا تہران اور تاشکند کے درمیان روابط کے فروغ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تعاون کی صورت میں خطے کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ازبکستان کے سیکورٹی کونسل کے سیکرٹریویکٹور محمودف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلامتی ، استحکام اور اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے ٹاپ ایجنڈے پر شامل ہیں۔

ازبکستان کے ساتھ تعمیراتی دور کے نئے آغاز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقینا تہران اور تاشکند کے درمیان روابط کے فروغ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔

ازبکستان کے اعلی عہدیدار نے اپنے دورے ایران کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام باہمی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬