29 June 2018 - 12:35
News ID: 436431
فونت
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نے ایران پر دباو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدے۔
نکی ہیلی اور مودی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کل نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم  نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان سے ایران سے تیل امپورٹ نہ کرنے کو کہا۔

اس ملاقات میں امریکی حکام کی باتوں کا اعادہ کرتے ہوئے نکی ہیلی نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ ہندوستان کو ایران کے تیل پر انحصار کو کم کرنا ہوگا۔

اس ملاقات میں ہیلی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے لئے کوریڈور کے طور پر امریکہ ہندوستان کو چابہار پورٹ کا استعمال کرنے سے نہیں روکے گا۔

اس ملاقات سے کچھ گھنٹوں پہلے ہی امریکہ نے ہندوستان اور دیگر ممالک کو ایران سے تیل امپورٹ بند کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس ملاقات میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بین الاقوامی فورم پر تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا تھا کہ ہندوستان، امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬