افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اورآپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں کے ۲ اہم کمانڈروں سمیت ۳۵ وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اورآپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 35 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع چاردرہ میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ،جھڑپ کے نتیجہ میں 2 اہم طالبان کمانڈروں شیر عالم اور اجمل سمیت 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی فضائی اور زمینی فوج نے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 27 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے