03 July 2018 - 15:40
News ID: 436481
فونت
یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں ایک اسکول پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں واقع دو علاقوں زبیدہ اور التحیتا میں ایک اسکول اور ایک ریسٹورنٹ پر فضائی حملہ کر دیا جس میں تین عام شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں المتون، صفر الحنایا اور خب الشعف میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور ان علاقوں پر اپنا کنٹرول کرلیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے میں الخضراء گذرگاہ پر واقع سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ مغربی ساحل پر بھی یمنی فوج نے صوبے الحدیدہ میں حیس کے اطراف میں واقع جارح قوتوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے الحدیدہ میں کارروائی روکنے پر مبنی متحدہ عرب امارات کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کا اعلان بے بنیاد اور شکست کی توجیہ پیش کرنے کی ایک کوشش ہے اس لئے کہ الحدیدہ میں اب بھی گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے اور سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے مسلسل جارحیت کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ملکوں منجملہ برطانیہ و فرانس کی بھرپور حمایت سے سعودی عرب نے اتحاد قائم کر کے غریب عرب اور اسلامی ملک یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیاد تنصیبات کو سعودی اتحاد نے بالکل تباہ کر دیا ہے تاہم اب تک وہ اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬