09 July 2018 - 18:13
News ID: 436548
فونت
پاکستانی عمائدین:
ایم ایم اے کے دونوں رہنماؤں کا ملاقات میں کہنا تھا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے، دہشتگردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تمام جماعتیں ایم ایم اے کے دستور کی پابند ہیں، کسی تکفیری دہشتگرد کی حمایت نہیں کرینگے، اسلام پسند امیدواروں کی حمایت کی جائیگی۔
 سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کتاب کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امیدوار پانچوں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کا مشترکہ امیدوار ہے اور سب مل کر اس کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفٰی(ص) کے نفاذ کا نعرہ لے کر اٹھی ہے، ان شاءاللہ انتخابات جیت کر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو عوام تک رسائی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے، دہشتگردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تمام جماعتیں ایم ایم اے کے دستور کی پابند ہیں، کسی تکفیری دہشتگرد کی حمایت نہیں کریں گے، اسلام پسند امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬