10 July 2018 - 14:08
News ID: 436558
فونت
سید ناصر شیرازی :
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے اس کے اندرونی اور خارجہ کے فیصلوں کا حق بھی پاکستانیوں کو ہونا چاہئے ۔ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی کرئے ۔
سید ناصر عباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر شیرازی نے این اے46 میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار شبیر حسین ساجدی کی الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کا تحریک انصاف سے انتخابی الائینس اصولی بنیادوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد اور تعمیر و ترقی کے لئے ایم ڈبلیو ایم ہمیشہ اپنا رول ادا کرتی رہے گی ۔ ملک سے تکفیریت کا خاتمہ ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ہم ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ۔ یہ ہمارا ملک ہے اس کے اندرونی اور خارجہ کے فیصلوں کا حق بھی پاکستانیوں کو ہونا چاہئے ۔ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی کرئے ۔

عوام کے بنیادی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جا رہے ہیں ۔گزشتہ دور حکومتوں نے کرسی گرنے اور بچانے پر وقت ضائع کیا ملک کی دولت دونوں ہاتھوں لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرتے رہے لاہور کو پیرس اور کراچی کو لندن بنانے والے عوام کو بے وقوف بنانے کے مشن پر آج دوبارہ گلی گلی پھر رہے ہیں جہاں ابلتے گٹر ۔گندگی کے ڈھیر اور عوام کی نفرتیں ان کا استقبال کر رہی ہیں۔

ہمارا گزشتہ انتخابات میں منتخب ایم پی اے آغا رضا اس وقت جہاں جا رہا ہے اسے سر آنکھوں پر بیٹھایا جا رہے ۔آغا رضا کی کارکردگی سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ عوامی خدمت مجلس وحدت مسلمین کا شعار ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬