رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے اپنے ملک کے مشرقی صوبے المہرہ کے ہوائی اڈے کو سعودی فوج کی مستقل چھاؤنی میں تبدیل کرنے کی آل سعود حکومت کی کوششوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن کے مشرقی صوبے المہرہ کے شہر الغیضہ کے ہوائی اڈے کو اپنی مستقل فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا چاہتا ہے-
صوبہ المہرہ میں یمنی مظاہرین نے سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس صوبے اور پورے ملک سے غاصب سعودی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا-
المہرہ کے مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ سعودی عرب اس علاقے کو یمنی فوج اور حکومت کے حوالے کرے اور یہاں سے نکل جائے۔ یمن کے صوبہ المہرہ کے شہر الغیضہ میں مظاہرے پچھلے کافی عرصے سے جاری ہیں۔
سعودی فوجیوں نے گذشتہ برس دسمبر میں یمن کے الغیضہ شہر کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر کے اس کو اپنی فوجی چھاؤنی بنا لیا تھا اور اب سعودی عرب اس کو مستقل طور پر سعودی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا چاہتا ہے-/۹۸۹/ف۹۴۰/