15 July 2018 - 16:06
News ID: 436605
فونت
جنگ بندی کے باوجود قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کے مشرق میں واقع فلسطینی مزاحمت کے ٹھکانے پر بمباری کی۔
صیہونی حکومت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کے مشرق میں واقع فلسطینی مزاحمت کے ٹھکانے پر بمباری کی۔

ایسے میں جب حماس نے علاقائی اور عالمی ثالثوں کے ذریعے  اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی خبر دی تھی اس کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دوفلسطینی شہید اور 15 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشہ کئی ماہ سے شدید جاری کشدگی ہے اور اس دوران جانی نقصان کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کا جواب دیتے ہوئے غزہ کے قریب عسقلان سمیت صہیونی نشین علاقوں پر 70 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے صہیونی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی شہری خطرے کے پیش نظر پناہ گاہوں کے قریب ہی رہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬