18 July 2018 - 14:19
News ID: 436635
فونت
افغانستان کے صوبے قندہار اور صوبہ سر پل میں داعش اور طالبان کے حملے میں ۹ پولیس اہلکار اور طالبان کمانڈر سمیت ۲۰ افراد ہلاک ہوگئے ۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کے مطابق سرپل میں داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 20افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس سربراہ کےمطابق داعش کا خودکش حملہ ایسے وقت میں ہوا جب علاقے کے کچھ بزرگ طالبان عہدیداروں سے ملاقات کررہے تھے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق قندہار کے گورنر کے ترجمان داؤد احمدکے مطابق طالبان کی طرف سے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 9پولیس اہلکارہلاک اور 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرپل سمیت شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں،دونوں جانب سے اب تک 100 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قندہار کا شمار ملک کے کشیدہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں طالبان سمیت دیگر گروہوں کی جانب سے اکثر حملے کئے جاتے ہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب طالبان کی براہ راست مذاکرات کرنے کی شرط امریکا نے منظور کرتے ہوئے امن عمل کے لیے طالبان سے باقاعدہ براہ راست بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬