رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی، ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک امریکی وفد نے حالیہ دنوں میں ترکی کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد ایران کے خلاف پابندیوں پر ہمیں ساتھ ملانا تھا تاہم ترکی نے اعلان کردیا کہ اس حوالے سے ہم امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی، ایران سے مناسب دام پر تیل خریدتا ہے جبکہ امریکہ دور بیٹھ کر ہم سے یہ توقع رکھتا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا ساتھ دیں مگر ہم ان کے پابند نہیں رہیں گے۔
ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی نے امریکی وفد پر واضح کردیا کہ وہ ایران مخالف ممکنہ پابندیوں کے اطلاق میں شامل نہیں ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/