26 July 2018 - 12:35
News ID: 436698
فونت
صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ۸۷ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 87 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی ميں 6 فوجی بھی مارے گئے۔

صومالیہ کی حکومت کے مطابق وہابی دہشت گردوں  نے کیمپ کے ایک حصے پر مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔

قائم مقام وزیر اطلاعات عدن اسحاق علی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ الشباب نے فوجی کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد ہم نے وہاں مزید فوجی کمک بھیجی اور انھوں نے بڑی کامیابی سے الشباب کو پسپا کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے 6 فوجی ہلاک ہوئے اور ہماری فورسز نے اپنے آپریشن میں الشباب کو بڑی کامیابی سے شکست دے دی۔ لڑائی میں الشباب کے 87 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬