02 August 2018 - 09:44
News ID: 436760
فونت
شام کے اوقاف وزارت نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کر کے گمراہ وہابی فرقہ کی کتابوں کو خریدنا اور بیچنا اور ابن تیمیہ کے نظریہ و فتوا کے مطابق ہر طرح کی فعالیت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
 وہابی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے اوقاف وزارت نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کر کے گمراہ وہابی فرقہ کی کتابوں کو خریدنا اور بیچنا اور ابن تیمیہ کے نظریہ و فتوا کے مطابق ہر طرح کی فعالیت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔   

شام کی طرف سے یہ اقدام اس ملک کے تین صوبے درعا، سویداء و قنیطره پر وہابی القاعدہ ، آزاد فوج ، داعش دہشت گردوں نے قبضہ جما لیا تھا جس کو شام کی فوج اور عوام رضاکار فورس نے آزاد کرایا اور اس کے بعد یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ۔

شام ملک سال ۲۰۱۱ کے مارچ سے تشدد و دہشت گردی میں گرفتار ہے ۔ اس دہشت گردی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں ۔

شام کی حکومت نے ہمیشہ اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں تشدد و انتہا پسندی بیرون ملک سے انجام دیا جا رہا ہے اور ان کے پاس اس سلسلہ میں ثبوت بھی موجود ہے کہ شام میں دہشت گردوں کی زیادہ تر تعداد غیر شامی کی ہے ۔

شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت وہابی انتہا پسندوں کی طرف سے ہو رہی ہے جو سعودی میں ٹرینینگ حاصل کر کے آتے ہیں جو وہابی و سلفی فکر رکھتے ہیں ۔ یہ خطرناک افراد ہیں کہ جو سعودی کی طرف سے ٹرینینگ لے کر ان کی مالی حمایت کے ذریعہ مشرق وسطی کو نا امن کرنے میں مشغول ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬