05 August 2018 - 11:29
News ID: 436783
فونت
رجب طیب اردوغان :
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ملک میں دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔
رجب طیب اردوغان و ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کی خواتین ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکا کو خبردار کیا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیاں لگا کر، دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے ترکی کو پیچھے دھکیل دیں گے تو یاد رکھیں کہ وہ ابھی ترک قوم کو جانتے نہیں ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے حکام کو ہدایات دی ہیں کہ پابندیوں کے جواب میں دو امریکی وزیروں کے اثاثوں کو منجمد کردیں ، اس فرمان کے بعد امریکی وزیر قانون اور وزیرداخلہ کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کیے جارہے ہیں۔

امریکہ اور ترکی کے درمیان امریکی پادری اینڈریو برنس کے معاملے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکی پادری کو ترکی میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم اور ناکام فوجی بغاوت کی سازش کے سرغنہ ’فیتو‘ سے تعلقات اور رابطوں کے جرم میں قید کی سزا دی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬