09 August 2018 - 10:35
News ID: 436820
فونت
فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں ۲۲۰ راکٹ فائر کئے۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 220 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 11 صیہونی زخمی ہوئے اور خوف و وحشت کی وجہ سے سیکڑوں صیہونی اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب بھاگ گئے۔

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

القسام بریگیڈ کے اعلان کے مطابق راکٹ حملوں میں سدیروت، رعیم، یفتاح اور زیکیم اور ایریز علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی ہر قسم کی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کی جس میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬