رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین محاذوں پر سعودی عرب کے 36 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے 36 فوجی مارب ، تعز اور الجوف کے محاذوں پر ہلاک ہوئے۔
ادھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ بھی جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے کئی صوبوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -/۹۸۹/ف۹۴۰/