23 August 2018 - 13:22
News ID: 436951
فونت
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسریٰ الغمغام کو پھانسی دینے کی سفارش ظلم و زیادتی ہے۔
اسریٰ الغمغام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہریوں کے لیے یکساں حقوق کا مطالبہ کرنے والی فعال سیاسی شخصیت اسریٰ الغمغام کو 2015 میں سعودی عرب سے  گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 29 سالہ اسریٰ الغمغام پر مظاہرین کو اشتعال دلانے اور ان کی حمایت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاتون رکن کو سزائے موت دینے کے ارادے کو ترک کر دے، تنظیم کے مطابق مئی سے اب تک 8 خواتین سمیت 12 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ادھر کینیڈا نے بھی ان کارروائیوں پر سعودی عرب کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حقوق نسواں، انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کے لیے کھڑے رہیں گے، اسی معاملے پر کینیڈا اور سعودی عرب میں تناؤ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی پراسیکیوٹر نے اسریٰ الغمغام سمیت 5 خواتین کو سزائے موت کی سفارش کی ہے، اسریٰ الغمغام کے خلاف 32 ماہ بعد عدالتی کارروائی ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬