02 September 2018 - 15:38
News ID: 437041
فونت
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مہاجرین کی امداد بند کرنا فلسطینی عوام پر حملہ ہے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے فلسطینی مہاجرین کی امداد بند کرنے کی صدر محمود عباس نے سختی سے مذمت کی ہے، فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے امریکی اقدام کو فلسطینی عوام کے خلاف کھلا حملہ قرار دیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے، محمود عباس کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سزا سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ امریکا کا اب خطے میں کوئی کردار نہیں اور یہ کسی حل کا حصہ بھی نہیں ہے۔ امریکی اقدام قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت پر مامور اقوام متحدہ کے ادارے ’اونروا‘ کی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد روک دی۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کو امریکی امداد کی منسوخی کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ مذکورہ ایجنسی غزہ سمیت اردن، لبنان، شام اور غرب اردن میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کی کفالت پر مامور ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬