04 September 2018 - 13:55
News ID: 437059
فونت
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کا آل سعود سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
آل سعود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ٹرمپ نواز  بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور اس کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کی ہے۔

احمد بن عبدالعزیز نے لندن میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کا آل سعود سے کوئی تعلق نہیں ہے ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لندن میں مظاہرین نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی رہائشگاہ کے باہر آۂ سعود کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

احمد بن عبدالعزیز نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ میری ارزو یہ ہے کہ یہ جنگ آج ہی بند ہوجائے کیونکہ اس جنگ میں بیشمار بےگناہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچزں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬