سرگئی لاوروف :
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تہران، ماسکو اور انقرہ شام میں جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران، روس اور ترکی شام کا بحران حل اور جنگ و خونریزی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شام کے عوام کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
لاوروف نے کہا کہ دہشت گرد شام کے استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ تہران میں جمعے کے روز ایران، روس اور ترکی کے صدور کا مشترکہ اجلاس تشکیل پانے والا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے امن مذاکرات کا دسواں دور جولائی میں ایران، روس اور ترکی کے نمائندوں نیز شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی شرکت سے روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا تھا۔/۹۸۹/۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے