15 September 2018 - 15:20
News ID: 437143
فونت
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر کل ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے ۳ فلسطینیوں کو شہید اور ۳۰ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
صیہونیوں اور فلسطینیوں میں تصادم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 30 فلسطینی زخمی ہوگئے شہید ہونے والوں میں ایک 14 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔

گذشتہ 25 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 181 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 19 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬