15 September 2018 - 15:24
News ID: 437144
فونت
امریکہ در حقیقت شام میں القاعدہ اور اس کی ذیلی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے
دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ

 

شام میں دہشتگردوں کی امریکی حمایت کرنے سے متعلق دنیا کے کئی ملکوں کی جانب سے بیانات اور ثبوت سامنے آنے کے بعد اب خود امریکہ میں بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی حکومت شام میں دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ خاتون تلسی گیبرڈ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

امریکی کانگریس کی نمائندہ خاتون نے ادلب کے واقعات کے سلسلے میں امریکی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت شام میں القاعدہ اور اس کی ذیلی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے۔

انہون نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت شام میں اس وقت 20 ہزار سے 40 ہزارتک دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬