15 September 2018 - 20:26
News ID: 437151
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیر اعظم نے عراق سے داعش کی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : داعش دہشت گرد گروہ پر عراقی عوام کی فتح نے علاقے اور پوری دنیا میں عراق کو سربلند کر دیا۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دارالحکومت بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے عہدیداروں سے اپنے خطاب میں داعش دہشت گردوں کو عراق سے نابود کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کی کامیابیوں کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں عراقی عوام کی بہادری کی قدر کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں پر حاصل ہونے والی کامیابیوں نے پوری دنیا پر عراقی قوم کی شجاعت و بہادری اور ایثار و جان نثاری کو ثابت کیا ہے ، عراق کی عوام کبھی بھی ذلت برداشت نہیں کرنے والی قوم ہے ۔

حیدر العبادی نے عراقی عوام کا حکام کے ساتھ تعاون کو اہم قرار دیا اور بیان کیا : عراق میں حکام اور عوامی ایک محاذ پر قائم ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بعض عناصر کے غلط اقدام کے مقابلے میں عراقی عوام و حکام کی جانب سے سوجھ بوجھ کا اظہار قابل ستائش ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے عہدیداروں نے بھی وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے عراق میں عوامی رضاکار فورس کی جاری حمایت کی قدردانی کی اور آئندہ بھی اسی طرح حمایت جاری رہنے کی امید کا اظہار کیا ۔/۹۸۸/ن۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬