چھبیسویں حق واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق جمعے کی شام ہونے والے چھبیسویں حق واپسی مارچ میں تین سو بارہ فلسطینی زخمی ہوئے جن میں درجنوں خواتین اور بـچے بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
رواں سال تیس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے شروع ہونے والے حق واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی عوام ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطینی کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔
تیس مارچ سے جاری حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ایک سو اسی سے زائد فلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں اور عالمی اداروں نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے