شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ۹ دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت ۷ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آکر کمپاؤنڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے