یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی علاقوں میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کو اپنے شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ لحج کے علاقے السّحی اور صوبہ ضالع کے علاقے نقیل میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
یمنی فوج کے اس آپریشن میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
سعودی عرب کے صوبے عسیر میں بھی سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری میں متعدد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے بھی سرحدی محاذوں پر یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے