جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو ہندوستانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
جے کے ایل ایف کے چیئرمین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا، یاسین ملک نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پلیٹ فارم سے کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے ۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے