رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے سعودی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے یمن مخالف اتحاد میں شامل ملکوں سے کہا ہے کہ وہ عالمی قوانین اور ضابطوں کی پابندی کریں۔
مذکورہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی ایک خفیہ فہرست اقوام متحدہ کو پیش کر دی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی عرب یمن میں رونما ہونے والے جنگی جرائم کے بارے میں جاری تحقیقات کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سعودی حکام جنگ یمن کے دوران جنگی جرائم کی تحقیقات کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے یمن جنگی جرائم کے جائزے کی غرض سے نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اٹھائیس اگست کو اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور ان کے آلہ کاروں پر یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا براہ راست الزام عائد کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/