رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرآل خلیفہ حکومت کے بحرینی عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی عوام نے عزاداری اور اسلامی شعائر پرحکومتی حملے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔
بحرینی عوام نے بحرینی حکومت کی طرف سے مذہبی اور دینی شعائر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کو مذہبی اور دینی آزادی کے خلاف اقدامات سے باز رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے چند روز قبل المالکیہ کے علاقے میں حسینی عزاداروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں دونوں فریقوں میں جھڑپ بھی ہوئی۔
بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے سترہ، الدراز اور العکر کے علاقوں میں بھی عزاخانوں اور عزاداروں پر حملہ کیا اور تحریک عاشورہ کے بینرز اور پرچموں کی بے حرمتی کی۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہر سال جارحانہ رویہ اختیارکرکے بحرینی مسلمانوں کی دینی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھیں نواسہ رسولۖ اور شہدائے کربلا کا غم منانے سے روکنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰