08 October 2018 - 14:18
News ID: 437346
فونت
یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انسانی حقوق کے اداروں نے سعودی جارحیت کو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ سے رپورٹ کے مطابق ، یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے ظلم و ستم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے الحدیدہ پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 ادھر یمنی فوج اور قبائل نے بھی سعودی عرب کی بربریت کے جواب میں مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اجتماع پر زلزال 1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬