اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم حزقیا کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے ۳۱ نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم حزقیا کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں حزقیا کالونی میں مزید یہودی آباد کاروں کو بسائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزقیا میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 گھروں کی تعمیر کی حتمی منظوری جلد ہی دی جائے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم غرب اردن میں ایہودی آباد کاری میں اضافہ کررہے ہیں۔ ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے