بحرینی عوام نے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان اور دو سابق ارکان پارلیمنٹ شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے جیسے بیہودہ الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے اس بلاجواز فیصلے کے خلاف بحرینی عوام نے مختلف شہروں اور قصبوں نیز دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔
سب سے بڑا مظاہرہ بلادالقدیم میں شیخ علی سلمان کی رہائشگاہ کے قریب ہوا جہاں مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا کر ان کی حمایت میں نعرے لگائے اور عدالت کے فیصلے کی مذمت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے