رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اورسابق وزیر قانون آغا سید محمد رضانے ایک پریس ریلز میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان واحد دینی سیاسی جماعت ہے جو ہزاروں بے گناہ شہداء کو دفنانے کے با وجود اتحاد امت کے لئے کوشاں دینی سیاسی جماعت ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ عالم اسلام کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے والے نہ شیعہ ہے اور نہ سنی بلکہ استعماری قوتوں کے آلہ کار ہے تمام مکاتب فکر شیعہ سنی اپنی صفحوں اتحاد کا مظاہرہ کر کے اسلام دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں، پچاس سے زائد اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کئی سالوں سے جاری جنگوں میں اسلام دشمن قوتیں خصوصا''امریکہ اسرائیل اور انڈیا برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر 71 سالوں سے قابض انڈئن افواج کے مظالم اب بھی جاری ہے اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور اپنے ہی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہے، سر زمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اور اسلامی ممالک کی غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات انتہائی افسوس ناک اور نا قابل قبول عمل ہے۔
او آئی سی کے ممبر اسلامی ممالک مسلہ کشمیر افغانستان اور فلسطینوں کیلئے موثر کردار ادا کر سکتی ہے، اہل تشیع 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک پورے پاکستان میں برادران اہل سنت کیساتھ محافل میلاد اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کریں گے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/