03 December 2018 - 10:52
News ID: 437811
فونت
دیانت تنظیم کے تعاون سے؛
ترک تنظیم کے تعاون سے چوایی زبن میں قرآن با ترجمہ مالاوی میں تقسیم کیے گیے۔
تقسیم قران کریم

رسا نیوز ایجنسی کی  اناطولیہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، ترک تنظیم دیانت کے تعاون سے «قرآن میرا تحفہ ہے» پروگرام کے تحت پانچ ہزارمالاوی کی رسمی زبان چوایی  میں ترجمہ شدہ قرآن تحفے میں دیا گیا جسکا قصد قرآنی پیغام کو عام کرانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پانچ ہزار کی تعداد میں قرآن مجید اسکول کے طلباء اور جیل میں موجود قیدیوں کے درمیان بانٹے گیے ۔

ترکی جانب سے  «قرآن میرا تحفہ ہے» پروگرام کے تحت اب تک ایک ملین اٹھاییس ہزار قرآن مجید مختلف زبانوں کے ترجمے کے ساتھ چوبیس ممالک میں تقسیم کرچکا ہے۔

ترک ادارے دیانت سال ۱۹۵۷ کو قایم کیا گیا ہے جو دنیا کے ۱۳۵ ممالک میں اسلامی حوالے سے کام کررہا ہے۔

جمهوری مالاوی (malawi  جنوب مشرقی افریقہ میں واقع ہے جسکا دارالخلافہ «لیلونگوه» ہے اور اس ملک کی آبادی ۱۸ ملین بتائی جاتی ہے جنمیں پچیس فیصد مسلمان ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬