04 December 2018 - 11:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437821
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی سازشوں اور منصوبوں کی ناکامی اور شام و شمالی کوریا جیسے آزاد و خود مختار ملکوں کی استقامت بین الاقوامی میدان میں تبدیلیاں لاسکتی ہے-
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے منگل کو دمشق میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ رے یونگ ہو سے ملاقات میں کہا کہ شام میں داعش جیسے تکفیری دہشت گردوں کو بھیجنا اور مغربی ملکوں کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت ان ملکوں کو کمزور کرنا ہے جو آزاد و خود مختار اور مغربی منصوبوں  اور سازشوں کا مقابلہ کرتے ہیں-

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ شمالی کوریا، شام اور ان سبھی ملکوں کے دشمن جو تسلط پسندانہ اور پالیسیوں اور غیر ملکی مداخلتوں کو برداشت نہیں کرتے، مشترک ہیں-

شام کے صدر بشار اسد اور شمالی کوریا کے وزیر خارجہ یونگ ہو نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور باہمی تعاون کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا- گذشتہ چار برسوں میں شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ شام ہے۔ /۹۸۸۔ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬