رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقہ فلکہ الربصہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں نے الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی شدید بمباری کی۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/