16 December 2018 - 22:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 438902
فونت
امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام کا اتحاد نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شہر ہجین میں ایک مسجد پر بمباری کر دی۔
منھدم مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شہر ہجین میں ایک مسجد پر بمباری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہجین کی مسجد پر حملہ کر کے اسے تباہ کرنے کا مقصد داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل امریکی اتحاد نے سات دسمبر کو ہجین کے ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے حالیہ ہفتوں کے دوران ہجین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

 امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد، بحران شام کے آغاز سے اب تک دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس نے متعدد بار شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔

شام کی حکومت، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل، دونوں سے تحریری طور پر مطالبہ کر چکی ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے غیر قانونی حملوں کو فوری طر پر بند کرایا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬