01 January 2019 - 10:14
News ID: 439028
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان سے ملاقات میں بیان کیا ؛
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری اور  عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

اس وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیراز ی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریارزیدی شامل تھے ۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کی ملکی سیاست میں مختلف ایشوز پر اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی ہے ،تفتان باڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر ایف آئی اے کی نئی عمارت اور زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ حکومتی اقدامات اور سہولیات کی فراہمی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کرپٹ عناصر کے خلاف موقف عوام کی آواز ہے ۔کرپٹ عناصر اور کرپشن کا صدباب کئے بغیر ملکی  ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ،

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے محروم عوام کی نگاہیں بھی آپ کی جانب مرکوز ہیں ، ستر سال سے آئینی شناخت کے حصول کے خواہش مند گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق صوبائی سیٹ اپ فراہم کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬