17 January 2019 - 20:30
News ID: 439552
فونت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے مغربی ساحلی صوبے الحدیدہ میں فائربندی کی نگرانی کے لئے کمیشن کی منظوری کی قرار داد پاس کردی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کرلی ہے جس میں اسٹاک ہوم مذاکرات اور سمجھوتے کے تحت یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ اور الحدیدہ صوبے میں فائربندی کی نگرانی کے لئے ایک نگراں کمیشن تشکیل دینے کی بات کی گئی ہے۔

اس قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کا سیکریٹری ایٹ اس بات کا پابند ہے کہ وہ الحدیدہ میں فائربندی اور فوجیوں کے انخلا کے عمل کی نگرانی کے لئے ایک کمیشن تشکیل دے۔ یہ کمیشن اس بات کی بھی نگرانی کرے گا کہ کس فریق کی جانب سے فائربندی کی کتنی پابندی کی جارہی ہے۔

قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کو اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ الحدیدہ میں امن قائم کرنے کے لئے مقامی قوتوں کے ساتھ تعاون کرے۔

جارح سعودی نے یمن میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ برس جون کے وسط سے یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ کرنے کے لئے اس علاقے پر خاص طور پر اپنے حملے تیز کردئے تھے لیکن یمنی فوج اور  عوامی رضاکارفورس نے انتہائی بہادری اور بے جگری کے ساتھ جارح قوتوں کا مقابلہ کیا۔

یمن کے مظلوم اور محصور عوام کے لئے اشیائے خورد و نوش اور دواؤں کی ستر فیصد امدادی کھیپ اسی بندرگاہ سے یمن پہنچائی جاتی ہیں۔ اس درمیان جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر جارح سعودی اتحاد کی جنگ جاری رہتی ہے تو یمن میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے برلین میں ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے جس میں یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس اور یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد کے اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر لیز گرینڈ بھی موجود تھیں، خبردار کیا کہ یمن میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ سنگین ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا کی ایماء اپنے چند اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر یمن پر مارچ دوہزار پندرہ سے وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں جن کے دوران اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں سے یمن کی بیشتر شہری تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور محاصر کے نتیجے میں لاکھوں افراد قحط اور بھوک مری کا شکار ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬