30 January 2019 - 11:41
News ID: 439646
فونت
تحریک جعفریہ سندھ کے سابق صدر بزرگ عالم دین حجت الاسلام محمد رضا نجفی انتقال کر گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین، شہید علامہ عارف الحسینی کے رفیق اور تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق صوبائی صدر حجت الاسلام محمد رضا نجفی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد رضا نجفی کافی عرصہ سے بیمار تھے، انکی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں گوزو خیرپور ناتھن شاہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام باقر نجفی کی اقتداء میں ادا کی گئی جبکہ اس موقع پر بزرگ عالم دین مولانا حیدر علی جوادی سمیت علماء اور عوام کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

مولانا محمد رضا نجفی کے انتقال پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حجت الاسلام محمد رضا نجفی نے اپنی پوری زندگی سندھ میں محمد (ص) اور آل محمد (ع) کے دین کی دور دراز علاقوں میں تبلیغ کی، ان کے انتقال پر ملال پر انکے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ مولانا محمد رضا نجفی کے انتقال سے سندھ کی سرزمین ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، وہ ہمیشہ تبلیغ دین کی خاطر سرگرداں رہے اور معاشرے میں امربالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرتے رہے، سندھ کی عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬