رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے شہر الباغور میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ جس میں سبھی عام شہری زندگی بسر کرتے تھے اس پر شدید بمباری کی ۔ جس میں ستّر افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی جا رہی ہے۔
امریکا کےجنگی طیاروں نے پیر کو بھی الباغور شہر پربمباری کی تھی جس میں بیس شامی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
امریکا نے پچھلے برسوں کے دوران دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیوں کے بہانے شام اور عراق میں بڑی تعداد میں مظلوم و ستم دیدہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والا ظالم امریکا کی جنگی طیاروں نے اپنے ان حملوں میں فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا ۔
شام کی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام بارہا خط ارسال کر کے شام پر امریکی اتحاد کی جارحیتوں اور بمباریوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن یہ نام کا ادارہ امریکا اور صیہونی حکومت کے ہر مظالم کا تماشی بنا بیٹھا ہے ۔/۹۸۹۔ف۹۷۹/