رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی متعدد مذہبی جماعتوں نے سعودی شاہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع استقبال کرنے سے انکار کر دیا۔ استقبال نہ کرنیوالی تنظیموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمد بن سلمان کے ہاتھ بے گناہ اور معصوم یمنی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور ہم پاک سرزمین پر قاتل کا استقبال نہیں کر سکتے۔ رہنماوں نے مزید بتایا کہ حکومتِ پاکستان کو سوچ سمجھ کر سعودی فرمان روا کو دعوت دینی چاہیے تھی، ایک طرف سعودی عرب اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں بھائیوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے تو دوسری جانب یمن میں نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں جو قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم استقبال کی بجائے احتجاج کریں گے اور قاتل شہزادے کو اس کی حیثیت یاد دلائیں گے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خصوصی مہم چلائی گئی ہے جس کا مقصد عوام کو سعودی پالیسیوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔