19 February 2019 - 12:50
News ID: 439798
فونت
شام میں دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے مرکز کے قریب ہونے والے ۲ بم دھماکوں میں ۵۶ افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ ادلب کے المقصور علاقے میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے شام میں دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے مرکز کے قریب ہوئے جن میں ابھی تک 24 افراد ہلاک اور 32 سے زائد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے وقت دہشتگرد گروہ جبہۃ النصره کے سرغنہ ابو محمد الجولانی اپنے کئی دہشتگرد کمانڈروں کے ساتھ اس علاقے سے گذر رہا تھا۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ سے امریکا سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے وحشیانہ حملوں اور اقدامات سے شروع ہوا۔

اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا لیکن شامی عوام حکومت اور فوج نے اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے داعش کو شکست دی اور باقی بچے عناصر کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬