19 February 2019 - 13:44
News ID: 439802
فونت
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز کی بھاری نفری نےمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔

اس دوران خاتون اور چار مرد نمازیوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مسجد کے دروازے دوبارہ کھول دیئے۔

انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں مقیم فلسطینی خاندان کو زبردستی گھر بدر کرنے کے لئے یہ آپریشن کیا تھا۔

ابوعصب خاندان 65 سالوں سے مسجد کے پہلو میں مقیم ہے۔ تاہم اسرائیلی حکومت ان کے گھر کو مجوزہ یہودی بستی کے منصوبے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ لیکن صیہونی اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ زیادہ وسیع خصوصیات کی حامل ہے کہ جسے عرب و اسلامی انتفاضہ کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے ۔

جس نے پہلے سے زیادہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے اندازوں کو درہم برہم کردیا ہے اور وہ غیریقینی کی حالت میں بیت المقدس کے سلسلے میں اپنی سازشوں کی ناکامی کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی ظالم حکومت ہمیشہ مسجد قدس مین نماز ادا کر رہے مسلمانوں کے ساتھ تشدد کرتی رہی ہے مگر یہودی صفت عرب ممالک صیہونی حکومت کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر رہی بلکہ اس کے ہر ظلم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے بلکہ ان کا ساتھ دے رہی ہے /۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬