پرویز مشرف :
پرویز مشرف نے کہا : بھارتی فوجی مرنے پر مودی کے دل میں آگ لگتی ہے، لیکن وہ کشمیریوں کی حالت زار اور ان پر ہونے والے مظالم کو بھی دیکھیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ بھارت کی انتہائی بھیانک غلطی ہوگی۔
انہوں نے تاکید کی : پاکستان کو دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
ہندوستانی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی مرنے پر مودی کے دل میں آگ لگتی ہے، لیکن وہ کشمیریوں کی حالت زار اور ان پر ہونے والے مظالم کو بھی دیکھیں۔
انہوں نے بیان کیا :کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، بھارت نے کشمیر میں مظالم نہ روکے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلواما واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں نہ ہی پاکستان اس معاملے میں ملوث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے