28 February 2019 - 23:17
News ID: 439872
فونت
عمران خان :
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ہندوستان کو امن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امن چاہتا ہے کیونکہ کشیدگی پاکستان اور ہندوستان دونوں میں سے کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں دنیا کے سب سے زیادہ غریب لوگ رہتے ہیں اور برصغیر کے آگے بڑھنے کے لیے امن، نہایت ضروری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بدھ کی رات پاکستان پر میزائل حملے کا خطرہ تھا جس کا جواب دینے کے لیے ہماری فوج تیار تھی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو جنگ کی جانب نہ دھکیلیں کیونکہ پاکستانی فوج، مکمل تیاری کی حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم سے ہندوستان سے کہتا ہوں کہ وہ معاملے کو آگے نہ بڑھائے کیونکہ وہ جو بھی اقدام کرے گا پاکستان اس کا جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

پاکستانی وزیراعظم نے گرفتار ہندوستان پائلیٹ کو جذبہ خیرسگالی کے تحت جمعے کو رہا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬